سابق حکومت نے نیب کو سیاسی مقصد کے لیے استعمال کیا: چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل نذیر بٹ

سابق حکومت نے نیب کو سیاسی مقصد کے لیے استعمال کیا: چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل نذیر بٹ
سورس: File

لاہور : چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل نذیر احمد بٹ نے کہا ہے کہ سابق حکومت نے نیب کو سیاسی مقصد کے لیے استعمال کیا۔ ہم نے نیب کو مکمل طور پر غیر سیاسی کردیا ہے۔ ملک میں کرپشن میں اضافہ ہو رہا ہے۔خاموشی سے اپنا کام کر رہے ہیں۔

لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد بٹ نے کہا کہ ماضی میں نیب کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا گیا ۔ہم نیب  کو مکمل طور پر غیرسیاسی کررہے ہیں۔ادارے کی ساکھ  بحال کررہے ہیں،مزید کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے جرم کا خاتمہ کرنا ہے مجرم کا نہیں ۔قوم نے جو ذمہ داری  دی  ہے پوری ایمانداری سے نبھائیں گے۔نیب کیسز میں ریکوریز ہورہی ہیں۔نیب افسران کم سے کم وقت میں کرپشن  کیسز  کو ا نجام تک پہنچائیں  ۔