پاک بھارت ٹاکرا 15 اکتوبر کو متوقع، بی سی سی آئی نےورلڈ کپ شیڈول فائنل کرکے آئی سی سی کو بھیج دیا

11:35 AM, 12 Jun, 2023

دبئی: بی سی سی آئی نے ورلڈ کپ کا شیڈول فائنل کر کے آئی سی سی کو بھیج دیا۔  ورلڈکپ کا سب سے بڑا میچ پاک بھارت ٹاکرا 15 اکتوبر کو نریندرا مودی اسٹیڈیم میں ہونے کا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ورلڈکپ کا آغازرواں سال 5 اکتوبر کو ہوگا جبکہ فائنل 19 نومبر کو احمد آباد اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نےورلڈ کپ کا مجوزہ  شیڈول ورلڈ کپ کھیلنے والے ممالک کے ساتھ شیئر کر دیا۔

ذرائع کے مطابق ورلڈ کپ کا پہلا میچ دفاعی چیمپیئن انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔ ورلڈکپ میں شامل ہر ٹیم 9 لیگ میچز کھیلے گی۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ  پاکستان کے میچز 5 مقامات پر ہوں گے۔ احمد آباد میں ہندوستان کے میچ کے علاوہ، پاکستان 6 اور 12 اکتوبر کو حیدرآباد میں دو کوالیفائر ٹیم کیخلاف میچ کھیلے گی۔ اور پھر آسٹریلیا (20 اکتوبر) بنگلورو، افغانستان (23 اکتوبر) اور جنوبی افریقہ (27 اکتوبر) چنئی میں، بنگلہ دیش کولکتہ میں (31 اکتوبر)، نیوزی لینڈ بنگلورو میں (5 نومبر) اور انگلینڈ (12 نومبر) کولکتہ میں کھیلے گی۔ پاکستان کا انگلینڈ کے ساتھ میچ مجوزہ شیڈول میں لیگ مرحلے کا آخری میچ ہے۔

ورلڈکپ کا فائنل شیڈول رواں ہفتے جاری ہونے کا امکان ہے۔

مزیدخبریں