8 سال سے زیر التوا فان فنڈنگ کیس کا فیصلہ رکوانے کیلئے پی ٹی آئی کا ایک اور حربہ 

8 سال سے زیر التوا فان فنڈنگ کیس کا فیصلہ رکوانے کیلئے پی ٹی آئی کا ایک اور حربہ 
سورس: File

اسلام آباد: آٹھ سال سے زیر التوا فارن فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن میں متفرق درخواست دائر کر دی ۔ پی ٹی آئی کیس کا فیصلہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے مقدمات کیساتھ ہی سنانے کی استدعا  کی گئی ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ قرار دے چکا کہ تمام جماعتوں کیساتھ یکساں سلوک کرے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ  پی ٹی آئی، پیلزپارٹی اور ن لیگ کی سکروٹنی کا عمل 2018 میں شروع ہوا تھا۔  سال 2022 میں پی ٹی آئی کیس کی 19، پی پی ن لیگ کے کیسز کی صرف 2 سماعتوں ہوئیں۔

 پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے کیسز سست روی کا شکار ہونے سے یکساں سلوک کا تاثر نہیں ملتا۔الیکشن کمیشن ہائیکورٹ کی آبزرویشنز پر عملدرآمد یقینی بنائے۔

مصنف کے بارے میں