بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار 662 میگاواٹ ہو گیا

01:51 PM, 12 Jun, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: ملک  میں بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار میگاواٹ  سے کم ہو گیا۔

ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق ملک میں بجلی کی مجموعی پیداوار 21 ہزار 838 میگاواٹ ہے جبکہ بجلی کی کل طلب 26 ہزار 500 میگاواٹ ہے تاہم اب شارٹ فال   4 ہزار 662 میگاواٹ  تک آگیا۔

پانی سے 4 ہزار 930 میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے، سرکاری تھرمل پلانٹس ایک ہزار 595 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں اور نجی شعبے کے بجلی گھروں کی مجموعی پیداوار 12 ہزار 307 میگاواٹ ہے جبکہ ونڈ پاور پلانٹس سے ایک ہزار 606 میگاواٹ اور سولرپلانٹس سے پیداوار صفر ہے۔

بگاس سے چلنے والے پلانٹس 169 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں اور جوہری توانائی سے ایک ہزار 231 میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے۔ ملک کے مختلف علاقوں میں 12 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد ریجن میں بھی 4 گھنٹے تک کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے جبکہ زیادہ نقصانات والے علاقوں میں زیادہ لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔

مزیدخبریں