ہر وقت کینڈی کرش کھیلیں گی تو ایسی ہی گفتگو کریں گی :فواد کا مریم اورنگزیب پر طنز

12:57 PM, 12 Jun, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد :  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری  نے مریم اورنگزیب  کے بیان پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ  ہر وقت کینڈی کرش کھیلیں گی تو ایسی ہی گفتگو کریں گی ۔

تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری نے وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کے ٹویٹ پر طنزیہ ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ  پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی  ) کی حکومت نے مجموعی طور پر  قرض 52 ارب ڈالرلیا،  38ارب ڈالرآپ کی حکومتوں کےقرض کی واپسی کی،  آئی ایم ایف سےمعاہدہ پسندنہیں توبھکاری حکومت لینےکیاجاتی ہے؟

واضح رہے کہ سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا تھا کہ سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے اعتراف کر ہی لیا کہ عمران صاحب نے 4 سال میں 20 ہزار ارب روپے کا قرض لیا۔


یہ قرض پاکستان کی تاریخ میں لیے گئے مجموعی قرض کا 76 فیصد ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسے بہت سے اعتراف ابھی عمران صاحب نے کرنے ہیں۔

مزیدخبریں