موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پاکستان کا شمالی خطہ شدید متاثر

موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پاکستان کا شمالی خطہ شدید متاثر

لاہور: موسمیاتی تبدیلیوں اور گلوبل وارمنگ کے  باعث پاکستان کا شمالی خطہ  شدید  متاثر ہے، گلگت بلتستان کے گلیشئر   پگھلنے لگے۔

تفصیلات کے مطابق ایک طرف ملک میں  پری مون سون کا آغاز ہو گیا  دوسری جانب شمالی علاقوں میں گزشہ ایک ماہ سے  گلیشئر پگھلنے کا عمل تیز  ہو چکا ہے۔ دریاؤں میں پانی کا بہاؤ  بھی بے قابو ہونے کا الرٹ جاری کر دیا گیا۔

ماہرین کے مطابق یہ سلسلہ موجودہ موسم گرما کے آغاز سے ہی تیز ہو گیا تھا۔اب صورتحال یہ ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں اور گلوبل وارمنگ کے  باعث گلگت بلتستان کے گلیشئرز تیزی سے پگھل رہے ہیں ۔ غذر ان میں سر فہرست ہے ۔


واضح رہے کہ گلگت بلتستان  کے آبشار ، جھیلیں  اور دریا دنیا بھر میں صاف پانی کا بڑا  ذخیرہ تصور ہوتے ہیں۔ گلگت کے گلیشئر مسلسل موسمیاتی تبدیلیوں کے زیر اثر ہیں جس کے باعث ماہرین بھی خطرے سے آگاہ کر رہے ہیں  اگر یہ سلسلہ ایسے ہی جاری رہا تو صاف پانی کے بڑے ذخائر معدومی کے خطرے سے دوچار ہو جائیں گے ۔

مصنف کے بارے میں