راولپنڈی: پاک فوج نے دکھی انسانیت اور اسکی خدمت کرنے والوں کو اعزاز دے کر اپنی روایت قائم رکھی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق 7 جون کو کوئٹہ میں ڈرائیور فیصل بلوچ نے اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر جلتے ہوئے آئل ٹینکر کو 3 کلومیٹر تک دوڑیا تاکہ آبادی والے علاقے سے جلتا ٹرک دور چلا جائے اور نقصان کم سے کم ہو اس طرح فیصل نے قیمتیں جانیں بچائیں ۔ جرات کے بے لوث کام کا اعتراف کرنے کے لیے انہیں کور ہیڈکوارٹر کوئٹہ میں مدعو کیا گیا اور نقد انعام سے نوازا گیا ۔
دوسری جانب پاک فوج نے کینسر کی مریضہ کے لئے فوری مدد کا اعلان کر کے سب کے دل جیت لئے۔ عابد حسین نامی شہری کی چودہ سالہ بیٹی علیشبہ عابد گزشتہ 1 سال سے کینسر کی بیماری میں مبتلا ہے۔راولپنڈی کے ہسپتال سی ایم ایچ میں زیر علاج علشبہ کو علاج کے لئے سات لاکھ روپے درکار تھے ۔ علشبہ کے والد عابد حسین نے سوشل میڈیا پر مدد کی اپیل کی تو چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے علاج کیلئے بروقت رقم فراہم کردی۔۔ بچی کے والد نے آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔۔