لاہور: معروف پاکستانی اداکار نبیل ظفر نے ٹی وی ڈرامے کے ہر دل عزیز کردار مومو کے چشمے سے جڑی دلچسپ کہانی شیئر کر دی۔
نیو نیوز کے پروگرام جی سرکار میں اداکار نبیل ظفر نے اپنی ہٹ ڈرامہ سیریز بلبلے پر بات کی جس کو نبیل گزشتہ 12 سال سے پروڈیوس کر رہے ہیں۔ڈرامے کے مشہور کردار وں میں مومو (حنا دلپذیر)، نبیل (نبیل ظفر)، خوبصورت(عائشہ عمر) اور محمود صاحب (محمود اسلم) شامل ہیں۔پاکستان میں اس مزاح سے بھرپور ڈرامے کو ہر عمر کے افراد میں خاصی مقبولیت حاصل ہے اور یہی وجہ ہے کہ بلبلے 600 سے زیادہ اقساط کے ساتھ سرکاری طور پر پاکستان کا سب سے طویل چلنے والا ڈرامہ ہے۔
پروگرام کے دوران بات کرتے ہوئے نبیل ظفر نے مومو (حنا دلپذیر) کے ڈرامے میں استعمال کیے گئے منفرد چشموں کے بارے میں کچھ دلچسپ حقائق بتائے۔انہوں نے بتایا کہ مومو کے گلاسز خاص طور پر ڈیزائن کیے گئے ہیں اور اب دستیاب نہیں ہیں کیونکہ یہ پرانا ڈیزائن ہے۔تاہم نبیل ان چشمے کے معاملے میں ہمیشہ بہت فکر مند رہتے ہیں کیونکہ وہ مومو کے کردار کا اہم حصہ ہیں۔
تاہم نبیل نے بتایا کہ اب وہ ایک جیسے نظر آنے والے دو فریموں کو تلاش کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں اور اس طرح اب ان کی حفاظت اور فکر کم ہو گئی ہے۔