ٹرین میں خاتون سے مبینہ گینگ ریپ بارے شرمناک انکشافات

09:10 AM, 12 Jun, 2022

نیوویب ڈیسک

کراچی: بہاؤ الدین زکریا ایکسپریس میں ملزمان کی جانب سے خاتون کو  مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے کے دوران ویڈیو بنانے کا انکشاف بھی سامنے آگیا ہے۔

کراچی کی جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں بہاؤ الدین زکریا ایکسپریس میں خاتون سے مبینہ زیادتی کیس کی سماعت کے دوران پولیس نےگرفتار 5 ملزمان کو  پیش کیا۔ سماعت کے دوران تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان نے متاثرہ خاتون کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی کی ویڈیو بھی ریکارڈ کی تاہم  ملزمان کے موبائل فونز ، ویڈیو اور یونیوفارم ابھی برآمد کرنے ہیں۔  عدالت نےگرفتار 5 ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 2 دن کی توسیع کردی۔

واضح رہے کہ  28 مئی کو بہاؤالدین زکریا ایکسپریس کے عملے نے ملتان سےکراچی آنے والی خاتون کو دوران سفر مبینہ گینگ ریپ کا نشانہ بنایا تھا جس کا مقدمہ سٹی ریلوے تھانے میں درج کیا گیا تھا،  متاثرہ  خاتون عدالت میں دو ملزمان کی شناخت بھی کر چکی ہے۔ ٹرین عملے کےگرفتار  ملزمان میں محمد زاہد ،عاقب منیر ، ذوہیب، عامر رضا اور عبدالحفیظ شامل ہیں۔

مزیدخبریں