کانفرنس سے شرکا میں علم و تحقیق کا جذبہ بڑھا، پروفیسر ڈاکٹر مقدس رحمٰن

10:28 PM, 12 Jun, 2021

لاہور: انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن پنجاب یونیورسٹی کی دو روزہ انٹرنیشنل کانفرنس اختتام پزیر ہو گئی۔ کانفرنس میں 130 سے زائد۔ریسرچرز نے اپنے تحقیقی مقالہ جات پیش کئے۔ دو روزہ انٹرنیشنل کانفرنس آن بزنس ایڈمنسٹریشن کے اختتامی سیشن کی صدارت ڈائریکٹر آئی بی اے پروفیسر ڈاکٹر مقدس رحمان نے کی جن کا ماننا ہے کہ کانفرنس کے انعقاد سے شرکاء میں علم و تحقیق کا جذبہ مزید بڑھا ہے۔

پینل ڈسکشن اور اختتامی سیشن کے مہمان خصوصی وی سی بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی اور سابق ڈائریکٹر آئی بی اے ڈاکٹر احسان ملک تھے۔

انہوں نے انٹرنیشنل  کانفرنس کے انعقاد کو آئی بی اے کی تاریخ میں اہم سنگ میل قرار دیا۔

تقریب میں ڈاکٹر رضوان دانش، ڈاکٹر مبشر منور، ڈاکٹر ذوالفقار احمد بورا، ڈاکٹر شاہد ضیاء، ڈاکٹر سعدیہ فاروق، سہیل قادری، ڈاکٹر فوزیہ ہادی شعیب علی، ڈاکٹر عرفان طارق اور عمر شیخ نے شرکت کی۔ اختتام پر مہمانوں میں شیلڈز اور انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔ 

مزیدخبریں