وزیر خارجہ کا سعودی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ ،اہم امور پر گفتگو 

09:15 PM, 12 Jun, 2021

 اسلام آباد : ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے سعودی ہم منصب نے ٹیلی فون پر رابطہ کر کے حج پالیسی سے متعلق آگاہ کیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے پاک سعودی عرب تعلقات اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔

سعودی وزیر خارجہ نے عازمین کی حفاظت کے لئے اٹھائے گئے اقدامات پر اعتماد میں لیا،دفترخارجہ نے کہاکہ وزراء خارجہ کی وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب کے دوران معاہدوں میں پیش رفت پر گفتگو کی گئی۔

شاہ محمود قریشی نے علاقائی سالمیت اور خود مختاری میں سعودی عرب کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کا اعادہ کیا۔دفتر خارجہ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے دوطرفہ اور علاقائی امور پر بھی گفتگو کی، دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

مزیدخبریں