انٹرنیٹ، کالز اور ایس ایم ایس مہنگےنہیں ہوں گے: وزیر خزانہ

01:59 PM, 12 Jun, 2021

اسلام آباد: حکومت نے انٹرنیٹ، کالز اور ایس ایم ایس مہنگے کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا ہے۔ وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ ڈیٹا،موبائل فون کالزاورایس ایم ایس مہنگے نہیں ہوں گے ۔

                                                             

اسلام آباد میں پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس میں شوکت ترن نے بتایا کہ وزیراعظم نےانٹرنیٹ ڈیٹا،موبائل فون کالز پر ٹیکس کی تجویز مسترد کردی ۔بجٹ میں 3منٹ سے زائد فی کال پر ایک روپیہ ٹیکس کی تجویز تھی

انہوں نے کہا کہ ایک جی بی انٹرنیٹ ڈیٹا پر 5روپے اورایس ایم ایس پر 10پیسے ٹیکس کی تجویز تھی۔

مزیدخبریں