تحریک انصاف کی حکومت نے ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے سب سے زیادہ بجٹ رکھا: وزیراعظم

12:48 PM, 12 Jun, 2021

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے پی پی پی ، مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف حکومتوں کے ماحول کے لئے رکھا جانے والے بجٹ کا تقابلی چارٹ جاری کردیا ۔کہا سال 2021/22میں 14500ملین روپے ماحول کے لئے بجٹ میں مختص کئے ہیں ۔

اپنے ٹویٹ میں وزیر اعظم عمران خان نے پی پی پی مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف حکومتوں کے ماحول کے لئے رکھا جانے والے بجٹ کا تقابلی چارٹ جاری کردیا۔

چارٹ کے مطاق پی پی پی نے 2011/12میں 50ملین روپے ماحول کے لئے رکھے  ،پی پی پی نے سال 2012/13میں 135ملین روپے رکھے۔

مسلم لیگ ن نے سال 2013/14میں 68ملین روپے ماحول کے لئے رکھے ،مسلم لیگ ن نے سال 2014/15میں 25ملین روپے رکھے ،مسلم لیگ ن نے سال 2015/16میں 39ملین روپے رکھے،سال 2016/17میں 815ملین روپے رکھے ،سال 2017/18میں 802ملین روپے رکھے  ۔

 تحریک انصاف نےسال 2019/20میں  ماحول کے لئے 7579ملین روپے رکھے ،سال 2020/21میں 6000ملین روپے ماحول کے لئے بجٹ میں رکھے ۔

وزیر اعظم عمران خان  نے مزید کہا کہ سال 2021/22میں 14500ملین روپے ماحول کے لئے بجٹ میں مختص کئے ہیں پاکستان ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لئے اپنے وسائل سے بڑھ کر خرچ کررہا ہے  پاکستان اپنی مستقبل کی نسلوں کے لئے سوچ رہا ہے۔

مزیدخبریں