تعلیمی ادارے کھلنے کے بعد لاہور میں کورونا کیسز میں 2 سو گنا سے زائد اضافہ

12:21 PM, 12 Jun, 2021

لاہور: تعلیمی ادارے کھلنے کے پہلے ہفتے میں ہی  لاہور میں کورونا وائرس کے کیسز  میں 2 سو گنا سے زائد اضافہ ہوگیا۔ 

پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کی طرف سے جاری اعدادوشمار کے مطابق لاہور میں کورونا کے گزشتہ روز 1470 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 98 کیس مثبت آئے۔کورونا مثبت کیسز کی شرح 6.6 فیصد ہوگئی جو تعلیمی ادارے کھلنے سے قبل 2 فیصد سے بھی کم ہوگئی تھی۔

اعدادو شمار کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کے 204 نئے کیسز رپورٹ ہوئے  تعداد 343,703 ہو گئی۔ لاہورمیں 98،  شیخوپورہ 5، راولپنڈی 19، مظفرگڑھ 2 اور گوجرانوالہ میں 2 کیسز رپورٹ ہوئے ۔

سیالکوٹ 6، ملتان 22، خانیوال 2، ڈیرہ غازی خان 6 اور وہاڑی میں 2 کیس سامنے آئے ۔ فیصل آباد 10، جھنگ 2 اور رحیم یار خان میں 6 کیسز رپورٹ ہوئے۔ سرگودھا 2، خوشاب 1، بہاولنگر 2، بہاولپور 12، بھکر 3 اور ساہیوال 2 کیس سامنے آئے۔

 صوبہ بھر میں کورونا وائرس سے مزید 22 اموات، اموات کی کل تعداد 10,479 ہوچکی ہے جبکہ لاہور میں مزید 10 اموات ، کل تعداد 4,223  ہو چکی ہے۔

 گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 9,657 ٹیسٹ کئے گئے، اب تک کل 5,367,617 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں اس طرح صوبے میں کیس مثبت آنے کی شرح تقریباً دو فیصد رہی۔کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 321,422 ہو چکی ہے۔ 

مزیدخبریں