جنرل ندیم رضا کی اردنی ہم منصب سے ملاقات،فوجی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال 

11:43 AM, 12 Jun, 2021

عمان: چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف  کمیٹی  جنرل ندیم رضا  نے  اُردن کی مسلح افواج  کے جوائنٹ چیفس آف سٹاف سے ملاقات  کی ،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال  کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں شخصیات نے فوجی تعاون کو مزید وسعت  دینے کے اقدامات پر اتفاق کیا۔جنرل ندیم رضا نےاردن کے ہم منصب میجر جنرل  یوسف احمد  سے ملاقات میں  خطے کی موجودہ صورتحال پر بھی گفتگو کی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ  چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف  کمیٹی نے انسداددہشتگردی مشقوں کا معائنہ کیا ۔جنرل ندیم رضا نے کہا کہ  پاکستان اردن سے فوجی تعلقات کو مزید وسعت  دینے کا خواہاں ہے  ۔

میجر جنرل یوسف احمد نے  انسداد دہشتگردی میں پاک فوج کی قربانیوں کا اعتراف کیا۔جنرل ندیم رضا کواردن کے اعلیٰ فوجی اعزازسے نوازاگیا۔جنرل ندیم رضا  نے اردن کے سپیشل آپریشن ٹریننگ سنٹر کا دورہ کیا۔

مزیدخبریں