اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے کہ بجٹ کو ہر طبقہ فکر کے لوگوں نے سراہا اس سے اس بجٹ کی اہمیت بڑھ جاتی ہے۔
اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا رویہ حسب معمول غیرذمہ دارانہ رہا انھوں نے اب تک بجٹ پڑھنے کی بھی زحمت نہیں کی ایسی غیرسنجیدہ اپوزیشن سے عوام کیا توقع کر سکتی ہے اگلے سات سال بھی یہ لوگ ایسے ہی بینر اٹھا کر کونے میں کھڑے ملیں گے۔
واضح رہے کہ حکومت کے چوتھے وزیر خزانہ شوکت ترین نے ساڑھے 8 ہزار ارب کا تیسرا بجٹ پیش کیا ۔اس دوران اپوزیشن کی طرف سے شدید احتجاج کیا گیا تھا اور اپوزیشن اراکین اسمبلی نے بینرز اٹھا رکھے جن پر حکومت مخالف نعرے درج تھے۔