اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے کہ بجٹ کو ہر طبقہ فکر کے لوگوں نے سراہا اس سے اس بجٹ کی اہمیت بڑھ جاتی ہے۔
اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا رویہ حسب معمول غیرذمہ دارانہ رہا انھوں نے اب تک بجٹ پڑھنے کی بھی زحمت نہیں کی ایسی غیرسنجیدہ اپوزیشن سے عوام کیا توقع کر سکتی ہے اگلے سات سال بھی یہ لوگ ایسے ہی بینر اٹھا کر کونے میں کھڑے ملیں گے۔
بجٹ کو ہر طبقہ فکر کے لوگوں نے سراہا اس سے اس بجٹ کی اہمیت بڑہ جاتی ہے، اپوزیشن کا رویہ حسب معمول غیرذمہ دارانہ رہا انھوں نے اب تک بجٹ پڑھنے کی بھی زحمت نہیں کی ایسی غیرسنجیدہ اپوزیشن سے عوام کیا توقع کر سکتی ہے اگلے سات سال بھی یہ لوگ ایسے ہی بینر اٹھا کر کونے میں کھڑے ملیں گے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) June 12, 2021
واضح رہے کہ حکومت کے چوتھے وزیر خزانہ شوکت ترین نے ساڑھے 8 ہزار ارب کا تیسرا بجٹ پیش کیا ۔اس دوران اپوزیشن کی طرف سے شدید احتجاج کیا گیا تھا اور اپوزیشن اراکین اسمبلی نے بینرز اٹھا رکھے جن پر حکومت مخالف نعرے درج تھے۔