کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 17 کروڑ 60 لاکھ سے تجاوز

10:31 AM, 12 Jun, 2021

واشنگٹن: دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 17 کروڑ 60 لاکھ 47 ہزار سے بڑھ گئی  ہے۔ 38 لاکھ 691 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

نیو نیوز کے مطابق دنیا بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 15 کروڑ 96 لاکھ سے زائد اور فعال کیسز کی تعداد ایک کروڑ 26 لاکھ 25 ہزار سے زائد ہے۔

امریکا میں کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 6 لاکھ 14 ہزار 738 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 3 کروڑ 43 لاکھ 6 ہزار سے زائد متاثر ہیں۔

بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 کروڑ 93 لاکھ 59 ہزار سے زائد ہے اور 3 لاکھ 67 ہزار 97 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

برازیل میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 73 لاکھ ایک ہزار سے زائد ہو گئی ہے اور 4 لاکھ 84 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

فرانس میں 57 لاکھ 33 ہزار 838 افراد متاثر اور ایک لاکھ 10 ہزار 344 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ ترکی میں 53 لاکھ 19 ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر اور 48 ہزار 593 ہلاک ہو چکے ہیں۔

روس میں 51 لاکھ 80 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 25 ہزار 674 ہے۔ برطانیہ میں 45 لاکھ 50 ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہیں اور ایک لاکھ 27 ہزار 884 اموات ہوچکی ہیں۔

کورونا وائرس کا پہلا کیس 17 نومبر 2019 کو رجسٹرڈ ہوا تھا جس کے بعد 27 جون 2020 کو کیسز کی تعداد ایک کروڑ ہوگئی تھی۔

اعدادوشمار کے مطابق دنیا میں کورونا وائرس کے پہلے پانچ کروڑ کیسز 356 دنوں میں رپورٹ ہوئے تھے جب کہ آخری پانچ کروڑ کیسز صرف اناسی روز میں رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔

24 نومبر کو کورونا کیسز کی تعداد چھ کروڑ ہوئی تھی، دس دسمبر 2020 کو کیسز سات کروڑ تک پہنچ گئے تھے، 25 دسمبر کو کیسز کی تعداد آٹھ کروڑ ہو گئی، 9 جنوری کو کیسز نے نو کروڑ کا ہندسہ عبورکرلیا تھا اور 25 جنوری کو کیسز دس کروڑ سے بڑھ گئے تھے۔

مزیدخبریں