قومی اسمبلی بجٹ اجلاس، اپوزیشن کا شدید احتجاج اور نعرے بازی

05:16 PM, 12 Jun, 2020

اسلام آباد: حزب اختلاف کی جانب سے مالی سال 2020-21 کے بجٹ کے دوران شدید احتجاج اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی گئی۔اسپیکر اسد قیصر کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں وزیر اعظم عمران خان نے بھی شرکت کی۔

مالی سال 2020-21 کا بجٹ وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار حماد اظہر نے پیش کیا۔ اس دوران حزب اختلاف کی جماعتوں مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی اور متحدہ مجلس عمل نے احتجاج کیا اور احتجاجی بینرز اٹھا کر نعرے بازی کی۔

اپوزیشن نے ’50 لاکھ گھر کہاں ہیں؟ اور ’کورونا کمزورہوگیا ہے‘ سمیت دیگر عوامی مطالبات پر مشتمل پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔

اپوزیشن ارکان نے ایوان میں مسلسل نعرے بازی کی گئی جب کہ اپوزیشن ارکان نے آٹا چور، چینی چور اور علی بابا چالیس چور کے نعرے بھی لگائے تاہم اس دوران حماد اظہر بجٹ پیش کرتے رہے۔

مزیدخبریں