اسلام آباد : اداکارہ ریماخان نے کہا ہے کہ خوبصورتی ظاہری اور باطنی طور پر اچھے ہونے کا نام ہے ۔
انہوں نے انسٹا گرام پر بھارتی اداکارہ ایشوریہ رائے کے ساتھ اپنی پرانی تصویر شیئر کرتے ہوئے ان کی تعریف میں کہاکہ ایشوریہ دلی اور ظاہری طور پر خوبصورت انسان ہیں ۔
اداکارہ جاری تصویر میں گلابی رنگ کا پاکستانی لباس اور ایشوریہ رائے کالے رنگ کی جینز شرٹ میں ملبوس ہیں ۔
ریماخان نے لکھا کہ انہیں اپنی پاکستانی ثقافت سے بہت پیار ہے اور وہ بیرون ملک بھی اپنا روایتی لباس پہننا پسند کرتی ہیں۔