ڈرامہ یہ دل میرا میں کام کرنے کی وجہ جاندار سکرپٹ تھا ،میرا سیٹھی

12:24 PM, 12 Jun, 2020

اسلام آباد :اداکارہ میرا سیٹھی نے ڈرامہ سیریل ”یہ  دل میرا“ کرنے کی وجہ بتادی۔ انہوں نے کہا اس ڈرامے میں کام کرنے کی وجہ جاندار سکرپٹ اور نیلو فر کا کردار تھا جسے وہ انکار نہیں کر پائیں ۔

انہوں نے کہا کہ ان کے اس مختصر رول نے ان کی اداکاری کا اچھا تاثر دیا ہے اور شائقین کی شکرگزار ہیں کہ انہوں نے اس ڈرامے میں ان کی اداکاری کو سراہا۔

اداکارہ نے اس ڈرامے میں اینا (سجل علی) کی والدہ کا کردار ادا کیا ۔

مزیدخبریں