اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آخر پاکستان اس سلیکشن کی اور کتنی قیمت چکائے گا۔
وزیراعظم عمران خان کو ایک بار پھر کڑی تنقید کا نشانہ بنا تے ہوئے ایک بیان میں بلاول بھٹو نے کہا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم کے فیصلوں اور اقدامات کے نتائج پر آخر کس کو الزام دیا جائے گا، انسانی زندگیوں کے ضیاع, معاشی تباہی اور وفاق کو نقصان کی صورت میں آخر پاکستان اس سلیکشن کی اور کتنی قیمت چکائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایک خاص وقت میں کٹھ پتلی کو اختیارات دینے کے نتائج سامنے آجاتے ہیں اور یہ حد ہم بہت پہلے عبور کرچکے ہیں۔