چینی کمیشن کی سفارشات پر شہزاد اکبر کا چیئرمین نیب کو خط

11:26 AM, 12 Jun, 2020

اسلام آباد:معاون خصوصی احتساب نے چینی کمیشن کی سفارشات کی روشنی میں چیئرمین نیب کو خط لکھ دیا۔ جس میں کہا گیا کہ شوگر ملز کی جانب سے 1985 سے شرائط کی خلاف ورزی اور غیرمنصفانہ سبسڈی کی تحقیقات کی جائیں۔

معاون خصوصی شہزاد اکبر کی جانب سے چیئرمین نیب کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کے بارے میں انکوائری کمیشن تشکیل دیا تھا، انکوائری کمیشن کی حتمی رپورٹ 21 مئی کو کابینہ میں پیش کی گئی۔

شہزاد اکبر نے خط میں کہا کہ کمیشن کی جانب سے 15۔2014 سے شوگر کارٹل کی جانب سے حکومت پر دباؤ ڈال کر سبسڈی لینے کی مثالیں دی گئی ہیں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ کابینہ نے کمیشن کی رپورٹ کی روشنی میں اقدامات کی ہدایت کی اور فیصلہ کیا کہ یہ معاملہ نیب کے داِئرہ کار میں آتا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ نیب شوگر انڈسٹری کی جانب سے غیر منصفانہ سبسڈی کے معاملے کی جامع کریمنل تحقیقات کرے۔

مزیدخبریں