پاک بھارت ٹاکرا ، سوشل میڈیا پر پاکستان اور بھارتی ٹی وی اشتہاروں کی دھوم

06:30 PM, 12 Jun, 2019

لاہور : پاکستان اور بھارت نے ایک مرتبہ پھر ورلڈ کپ ٹاکرے کو سوشل میڈیا پر بڑھا چڑھا کر پیش کیا جا رہا ہے ۔پاکستان کی جانب سے موبائل فون کمپنی نے ایک اشتہار بنایا ہے جس میں پاکستان پر حملے کرنے کی ناکام کوشش کرنے والے بھارتی پائلٹ ابھینندن کو دکھایا گیا ہے ۔اشتہار میں بھارتی پائلٹ سے ٹاس اور ٹیم کے کھلاڑیوں کے متعلق سوال و جواب کیے جا رہے ہیں جبکہ آخر میں چائے پینے  والے بھارتی پائلٹ سے کپ چھین لیا جاتا ہے کہ یہ اس مرتبہ ہمارا ہے ۔دوسری طرف بھارت کی جانب سے پاک بھارت ٹاکرے کے متعلق ایک اشتہار سوشل میڈیا پر گردش کر رہا ہے جس میں بنگلہ دیشی کھلاڑی پاکستانی کھلاڑی سے موقع موقع کے متعلق سوال کرتا ہے کہ اس بار موقع کی کیا پوزیشن ہے ۔

اس اشتہار میں بنگلہ دیشی کھلاڑی بتاتا ہے کہ پاپا نے ایسا کہنے کو کہا تھا تو پاکستانی کھلاڑی پاپا کے متعلق پوچھتا ہے تو اس پر بھارتی کھلاڑی جواب دیتا ہے کہ میں نے تو ایسا نہیں بولا تھا۔

دونوں طرف سے پاک بھارت میچ کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنے پر بھارتی ٹینس سٹار اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا انتہائی ناپسندیدگی کا اظہار کیا اور اپنے پیغام میں کہا کہ دونوں طرف سے پاک بھارت میچ کو صرف ایک کرکٹ میچ کے طور پر دیکھنا چاہئے اور خدا کے لیے اس میں مرچ مصالحہ ڈالنے کی کوشش نہ کی جائے۔

مزیدخبریں