لاہور : پاکستان اور بھارت نے ایک مرتبہ پھر ورلڈ کپ ٹاکرے کو سوشل میڈیا پر بڑھا چڑھا کر پیش کیا جا رہا ہے ۔پاکستان کی جانب سے موبائل فون کمپنی نے ایک اشتہار بنایا ہے جس میں پاکستان پر حملے کرنے کی ناکام کوشش کرنے والے بھارتی پائلٹ ابھینندن کو دکھایا گیا ہے ۔اشتہار میں بھارتی پائلٹ سے ٹاس اور ٹیم کے کھلاڑیوں کے متعلق سوال و جواب کیے جا رہے ہیں جبکہ آخر میں چائے پینے والے بھارتی پائلٹ سے کپ چھین لیا جاتا ہے کہ یہ اس مرتبہ ہمارا ہے ۔دوسری طرف بھارت کی جانب سے پاک بھارت ٹاکرے کے متعلق ایک اشتہار سوشل میڈیا پر گردش کر رہا ہے جس میں بنگلہ دیشی کھلاڑی پاکستانی کھلاڑی سے موقع موقع کے متعلق سوال کرتا ہے کہ اس بار موقع کی کیا پوزیشن ہے ۔
Jazz TV advt on #CWC19 takes the Indo-Pak air duel to new level. It uses the air duel over Nowshera and Wing Co Abhinandan Varthaman's issue as a prop. @IAF_MCC @thetribunechd @SpokespersonMoD @DefenceMinIndia pic.twitter.com/30v4H6MOpU
— Ajay Banerjee (@ajaynewsman) June 11, 2019
اس اشتہار میں بنگلہ دیشی کھلاڑی بتاتا ہے کہ پاپا نے ایسا کہنے کو کہا تھا تو پاکستانی کھلاڑی پاپا کے متعلق پوچھتا ہے تو اس پر بھارتی کھلاڑی جواب دیتا ہے کہ میں نے تو ایسا نہیں بولا تھا۔
This #FathersDay, watch an ICC #CWC19 match jo dekh ke bas bol sakte hain, “baap re baap!” ????
— Star Sports (@StarSportsIndia) June 9, 2019
Catch #INDvPAK in the race for the #CricketKaCrown, LIVE on June 16th, only on Star Sports! pic.twitter.com/Apo3R8QrbO
دونوں طرف سے پاک بھارت میچ کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنے پر بھارتی ٹینس سٹار اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا انتہائی ناپسندیدگی کا اظہار کیا اور اپنے پیغام میں کہا کہ دونوں طرف سے پاک بھارت میچ کو صرف ایک کرکٹ میچ کے طور پر دیکھنا چاہئے اور خدا کے لیے اس میں مرچ مصالحہ ڈالنے کی کوشش نہ کی جائے۔
Cringeworthy ads on both sides of the border ???? seriously guys, you don’t need to ‘hype up’ or market the match anymore specially with rubbish! it has ENOUGH attention already!It’s only cricket for God sake, and if you think it’s anymore than that then get a grip or get a life !!
— Sania Mirza (@MirzaSania) June 12, 2019