پرائیویٹ اسکولز فیس میں سالانا5 فیصد اضافہ کر سکتے ہیں ، سپریم کورٹ

پرائیویٹ اسکولز فیس میں سالانا5 فیصد اضافہ کر سکتے ہیں ، سپریم کورٹ
کیپشن: Image Source: Amer Khan Twitter Account

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے پرائیویٹ اسکولز کو فیس میں سالانا5 فیصد اضافے کی اجازت دےدی۔


تفصیلات کے مطابق، سپریم کورٹ نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے پرائیویٹ اسکولز کے حق میں فیصلہ سنا دیا ، فیصلے میں کہا گیا کہ پرائیویٹ اسکولز فیس میں سالانا5 فیصد اضافہ کر سکتے ہیں۔


سپریم کورٹ نے سندھ ہائیکورٹ کے فل بینچ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے فیسوں میں 20 فیصد کمی اور تمام عبوری حکم واپس لے لیے ۔ عدالت نے پرائیویٹ اسکولز کو فیس کی کمی سے لے کر آج تک کم شدہ فیس بطور بقایا جات واپس لینے سے بھی روک دیا۔


عدالت نے کہا کہ اگر پرائیویٹ اسکولز فیس میں سالانا5 فیصد سے زیادہ اضافہ کریں تو ان کو اس کےلئے جواز پیش کرنا ہو گا۔