کرینہ کپور نے شادی پر مدعو نہیں کیا تھا،شاہد کپور

05:31 PM, 12 Jun, 2019

ممبئی:بالی وڈ سٹار شاہد کپور نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ کرینہ کپور نے انہیں اپنی شادی پر نہیں بلایا تھا جبکہ پریانکا چوپڑا نے اپنی شادی پر مدعو کیا تھا اور انہوں نے ان کی شادی میں شرکت بھی کی تھی۔

بالی وڈ کے معروف اداکار شاہد کپور نے ایک ٹی وی شو میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ کرینہ کپور نے انہیں اپنی شادی پر مدعو نہیں کیا تھا اس لئے انہوں نے ان کی شادی میں شرکت نہیں کی تھی ،تاہم پریانکا چوپڑا نے انہیں اپنی شادی پر بلایا اور انہوں نے شادی میں شرکت کی۔

شاہد کپور اور کرینہ کپور میں ایک طویل عرصے تک دوستی رہی اور دونوں ستاروں کی منگنی اور شادی بھی متوقع تھی تاہم کرینہ کپور نے اچانک سب کو حیران کرتے ہوئے 2012 میں سیف علی خان سے شادی کر لی تھی۔

کرینہ کپور کے بعد شاہد کپور کی پریانکا چوپڑا سے کافی عرصہ دوستی رہی تاہم پریانکا نے بھی گذشتہ سال امریکی گلوکار نک جونس سے شادی کر لی تھی اور شاہد کپور نے اس شادی میں شرکت کرتے ہوئے سب کو حیرت میں ڈال دیا تھا۔

واضح رہے شاہد کپور ان دنوں اپنی نئی فلم ’کبیر سنگھ‘ کی پروموشن میں مصروف ہیں۔

مزیدخبریں