ایمنسٹی اسکیم حاصل کرنے کے لئے 5 ہزار افراد نے درخواستیں جمع کروا دیں، ایف بی آر

 ایمنسٹی اسکیم حاصل کرنے کے لئے 5 ہزار افراد نے درخواستیں جمع کروا دیں، ایف بی آر
کیپشن: Image Source: FBR Twitter Account

اسلام آباد:ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کے لیے 5 ہزار افراد نے درخواستیں جمع کروا دیں ، بانڈ رجسٹرہونے سے ایمنسٹی حاصل کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو ہو گا۔ 

ایف بی آرکے مطابق ، ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کے لیے 5 ہزار افراد نے اپلائی کر دیا،بانڈ رجسٹرہونے سے ایمنسٹی حاصل کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے، 40 ہزارروپے مالیت کے پرائز بانڈزلازمی رجسٹرکرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اسٹیٹ بینک ایک دو دن میں سرکلر جاری کرے گا،بینک بھی 15 جون تک تمام ڈیٹا ایف بی آرکوفراہم کردیں گے،مہنگی کاریں خریدنے اورفضائی سفر کرنے والوں کا ڈیٹابھی حاصل کر لیا۔

ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ ہرشخص کا ڈیٹا نادرا کے پاس موجود ہے، معاشی ڈیٹا 500 روپے دے کرحاصل کیا جا سکتا ہے،ایف بی آر کے پاس 40 لاکھ افراد کا ڈیٹا موجود ہے۔