ممبئی:بالی وڈ ستارے سلمان خان اور کترینہ کیف ’ٹائیگر تھری ‘ میں ایک ساتھ جلوہ گرہوں گے جبکہ علی عباس ظفر بھی ان کے ہمراہ ان ایکشن ہوں گے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق،معروف بالی وڈ ستارے سلمان خان اور کترینہ کیف ’ٹائیگر تھری ‘ میںایک ساتھ جلوہ گرہوں گےدونوں ستاروں نے 2012 میں’ایک تھا ٹائیگر‘ میں ایک ساتھ کام کیا تھا،یہ ایک سپر ہٹ فلم ثابت ہوئی تھی اور اس نے 186 کروڑ کا ریکارڈ بزنس کیا تھا۔
2017 میں اسی سیریز کی دوسری فلم’ٹائیگرزندہ ہے‘ نے کامیابیوں کے نئے یکارڈ قائم کرتے ہوئے339 کروڑ کا بزنس کیا تھااور ان دونوں فلموں میں سلمان اور کترینہ کی جوڑی کو مداحوں نے بے حد سراہا تھااور اب اسی سیریز کی تیسری فلم ’ٹائیگر تھری‘میں بھی سلمان اور کترینہ ایک ساتھ جلوہ گرہوں گے جبکہ علی عباس ظفر بھی گذشتہ دونوں فلموں کی طرح اس فلم میں کام کریں گے۔
واضح رہے کہ سلمان خان اور کترینہ کیف کی فلم ’ بھارت‘ ان دنوں سینما گھروں کی زینت بنی ہوئی ہے اور شائقین کی طرف سے اس فلم کو بہت پسند کیا جا رہا ہے۔