ٹاؤنٹن:ورلڈ کپ میں پاکستان کا آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کرنے کا فیصلہ اور کینگروز کی شاہینوں کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان آج ورلڈ کپ کا اہم میچ ٹاؤنٹن میں کھیلا جارہا ہے جس کیلئے قومی کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر آسٹریلوی قائد ایرون فنچ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے اور شاداب خان کی جگہ شاہین آفریدی کو پلیئنگ الیون میں شامل کرلیا گیا ہے۔