کابل: سترہ سالہ جنگ کا نتیجہ، امریکا طالبان کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے، امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے کہا ہے کہ افغان امن کیلئے امریکی فورسز کے انخلاء کیلئے تیار ہیں۔
امریکی نمائندہ خصوصی نے صوبے بلخ میں افغان سیاستدانوں اور صدر اشرف غنی سے ملاقات کی ہے، ملاقات میں انہوں نے کہا ہے کہ افغانستان میں مکمل قیام امن کی صورت کو بحال کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔
افغانستان سے امریکی فوج کا انخلاء ملک میں پائیدار امن پر منحصر ہے۔ گزشتہ روز امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی خصوصی نمائندہ مورگن ارتگس نے پریس بریفنگ میں بتایا تھا کہ زلمے خلیل زاد افغان امن کے حوالے سے چار اہم معاملات پر کام کر رہے ہیں۔