دنیا بھر میں 152 ملین بچے جبری مشقت پر مجبور ہیں، اقوام متحدہ

09:36 AM, 12 Jun, 2019

برسلز : اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال یونیسیف کے مطابق دنیا بھر میں ایک سو باون ملین بچے جبری مشقت پر مجبور ہیں۔

یونیسیف کی ایک تازہ رپورٹ کے مطابق دنیا کا ہر دسواں بچہ یا بچی زندہ رہنے یا پھر اپنے اہل خانہ کی مدد کرنے کے لئے مزدوری کرتی ہے۔ یونیسیف کی طرف سے گزشتہ روز بچوں کی مزدوری کے خلاف عالمی دن منایا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ متاثرہ بچوں میں سے نصف کو کام کے خراب حالات کا سامنا رہتا ہے جبکہ ان کا جسمانی استحصال بھی کیا جاتا ہے۔ ایسے متاثرہ بچوں کی سب سے بڑی تعداد افریقا اور ایشیا میں ہے۔

مزیدخبریں