اصغر خان عملدرآمد کیس کی سماعت آج ہو گی

اصغر خان عملدرآمد کیس کی سماعت آج ہو گی
کیپشن: عدم ثبوتوں کی بنیاد پر اصغر خان کیس بند کر دیا جائے، ایف آئی اے۔۔۔۔۔۔۔فوٹو/ سپریم کورٹ آفیشل ویب سائٹ

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں اصغر خان عملدرآمد کیس کی سماعت آج ہو گی۔ ایف آئی اے نے سپریم کورٹ سے اصغر خان کیس ایک بار پھر بند کرنے کی استدعا کر دی۔

جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا تین رکنی بینچ اصغر خان عملدرآمد کیس کی سماعت کرے گا۔ اصغر خان کیس میں ایف آئی اے کی جانب سے سپریم کورٹ میں جواب جمع کروا دیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ ایف آئی اے نے حقائق جاننے اور سچ تک پہنچنے کی مخلصانہ کوششیں کیں۔

درخواست گزار اصغر خان سمیت مرکزی ملزم یونس حبیب اور 9 سیاستدانوں کا انتقال ہو چکا ہے۔ نواز شریف، جاوید ہاشمی، ارباب غلام رحیم، غلام علی نظامانی، مظفر حسین شاہ سمیت دیگر کے بیانات لیے گئے۔ ان سیاستدانوں پر رقوم لینے کا ثبوت نہیں مل سکا اور عدم ثبوتوں کی بنیاد پر اصغر خان کیس بند کر دیا جائے۔