وزیراعظم کا ملک پر 24 ہزار ارب قرض کی تحقیقات کیلئے کمیشن بنانے کا اعلان

12:32 AM, 12 Jun, 2019

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک پر چوبیس ہزار ارب روپے قرض کی تحقیقات کے لیے کمیشن بنانے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو این آر او نہیں دوں گا ، گزشتہ حکومتوں کی کرپشن کا حساب لیں گے ، اپنی سربراہی میں تحقیقاتی کمیشن بنانے کا اعلان کر رہا ہوں ۔

انھوں نے بتایا کہ کمیشن میں ایف آئی اے ، نیب ، آئی ایس آئی اور آئی ایم کے نمائندے شامل ہوں گے ، کوئی سوچ نہیں سکتا تھا کہ ملکی سیاست کے اتنے بڑے برج آج جیلوں میں ہوں گے ۔

مزیدخبریں