شریف برادران ذہنی طور پر مفلوج اور شدید عقلی بحران کا شکار ہیں: فواد چودھری

08:39 PM, 12 Jun, 2018

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا کہ شہباز شریف میں شرم و حیا ہے تو زیادہ سوالات کا جواب نہ دیں، صرف اپنا نام ہی تجویز کردیں۔ شہباز شریف خود کہا کرتے تھے کہ اگر بجلی کا بحران ختم نہ کیا تو نام بدل دینا۔

فواد چودھری نے شریف برادران پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور کرپشن خود کرتے ہیں اور سوال حزب اختلاف اور عدالت سے پوچھتے ہیں، شہباز شریف کے شکوے پر تحریک انصاف کا جواب شکوہ۔

یہ خبر بھی پڑھیں: سابق وفاقی وزیر چوہدری نثار کے کاغذات نامزدگی چیلنج
 
 انہوں نے مزید کہا کہ دونوں بھائی ذہنی طور پر مفلوج اور شدید عقلی بحران کا شکار ہیں، پانچ سال پہلے جب تحریک انصاف نے کے پی میں حکومت سنبھالی تو صوبہ جنگ زدہ تھا، صوبے میں تعلیم پر کی گئی سرمایہ کاری کے اثرات انشاءاللہ نسلوں برقرار رہیں گے۔

 یہ خبر بھی پڑھیں:نگران وزیراعظم سے سعودی سفیر کی ملاقات، دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا
 
 
 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں