پہلا ٹی ٹوئنٹی، پاکستان کی اسکاٹ لینڈ کیخلاف بیٹنگ جاری

08:34 PM, 12 Jun, 2018

ایڈنبرا : پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے اسکاٹ لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے, جس کے بعد پاکستان کی بیٹنگ جاری اور اس وقت تک 82رنز پر قومی ٹیم کے اونپر بلے باز فخر زمان اور احمد شہزاد آؤٹ ہو کر واپس لوٹ چکے ہیں ۔

پاکستان اور اسکاٹ لینڈ کے درمیان سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ ایڈنبرا میں کھیلا جا رہا ہے۔ اس دوران پاکستان نے ٹاس جیت لیا ہے۔ پاکستان کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان کی ٹیم بھرپور قوت کیساتھ میدان میں اترے گی۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل اسکاٹ لیںڈ نے انگلینڈ کو ایک روزہ میچ میں اپ سیٹ شکست سے دوچار کیا تھا۔ اس اپ سیٹ نتیجے کے بعد پاکستان کو محتاط رہنے کا مشورہ دیا گیا تھا۔

مزیدخبریں