فیس بک صارفین کیلئے نیا ”میموری“ فیچر متعارف

فیس بک صارفین کیلئے نیا ”میموری“ فیچر متعارف
کیپشن: فوٹوبشکریہ ٹیک کرنچ

کیلی فورنیا: فیس بک نے ”میموری“ کے نام سے ایک نیافیچر متعارف کرادیا ، اس فیچر سے صارفین ماضی میں اپنے دوستوں اور رشتے داروں سے شیئر کیے گئے تمام لمحات ایک ہی جگہ دیکھ سکتے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق یہ نیا فیچر فیس بک کے تمام اینڈروئیڈ اور آئی او ایس صارفین کے دستیاب ہے۔چاہے یہ پوسٹ ہو یا آپ نے دوست بنائے ہوں یاپھر آپ کی زندگی کا کوئی بڑا واقعہ۔ اب یہ سب کچھ آپ میموری میں ایک ہی جگہ پر دیکھ سکتے ہیں۔فیس بک کا کہنا تھا کہ ہر روز 90 ملین صارفین On This Day کا فیچر استعمال کرتے ہیں، جس کےبعد کمپنی نے میموری فیچر کو متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔اب صارفین اپنے میموری پیج کے سیکشن میں On This Day, Friends Made On This Day, Recaps of Memories, اور Memories You May Have Missed دیکھ سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔سمارٹ فونز میں جی میل استعمال کرنے والوں کیلئے نئے فیچرز متعارف 


صارفین ابھی بھی موبائل ایپ میں نیچے دائیں طرف Memoriesبک مارکس سے میموری تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ فیس بک صارفین میموریز کو نوٹی فیکیشنزاور نیوز فیڈ کے ذریعے بھی دیکھ سکتے ہیں۔ یعنی فیس بک نے صارفین کےلیے ماضی کو یاد رکھنا بہت آسان بنا دیا ہے۔

  نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں