سمارٹ فونز میں جی میل استعمال کرنے والوں کیلئے نئے فیچرز متعارف

05:20 PM, 12 Jun, 2018

لاہور: انٹرنیٹ کی دنیا کے مقبول ترین سرچ انجن گوگل نے جی میل فار اینڈروئیڈ کے لیے نئی اپ ڈیٹ جاری کر دی، اپ ڈیٹ میں جو اہم تبدیلی متعارف کرائی گئی ہے وہ سوائپ ایکشن میں نئے گیسچرز کی ہے۔

رپورٹس کے مطابق اگر آپ موبائل کی سیٹنگ اور پھر Swipe میں جائیں تو آپ کو وہاں دائیں اور بائیں جانب سوائپ کرنے کا فیچر نظر آئے گا۔ اب آپ کسی ای میل کو دائیں یا بائیں سوائپ کر کے مختلف فنکشن استعمال کر سکتے ہیں۔ یہاں آپ مختلف ایکشن سیٹ کر کے دائیں یا بائیں سوائپ کےذریعے ای میل کو Archive، Delete، Mark as read/unread، Move to ، Snooz اور noneکے ایکشن سلیکٹ کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ٹیسٹ کرکٹرز پی ایس ایل سے نہ ڈھونڈے جائیں، وقار کا پی سی بی کو مشورہ

آپ چاہیں تو دائیں اور بائیں سوائپ کےلیےالگ الگ ایکشن سیٹ کر سکتے ہیں۔اس کا مطلب ہے کہ آپ ایک وقت میں دائیں اور بائیں سوائپ کے ذریعے بس دو فنکشن استعمال کر سکتے ہیں۔ یہ فیچر اکثر ڈیوائسز کے لیے جاری کر دیا گیا ہے جبکہ باقی ڈیوائسز کےلیےکچھ دنوں تک جاری کر دیا جائے گا۔


  نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں