بالی ووڈ اداکارسلمان خان نے رشی کپور کو کھری کھری سنادیں

03:48 PM, 12 Jun, 2018

ممبئی:بالی ووڈ سلطان سلمان خان کا کہنا ہے کہ انڈسٹری میں ایک دو فیملی ایسی بھی ہیں جہاں سے مجھے کبھی بھی عزت اور پیار نہیں ملا اور اسی وجہ سے میری فیملی کی جانب سے بھی انہیں گھر پر خیرمقدم نہیں کیا جاتا۔

بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کا رشی کپور کے حوالے سے کہنا ہے کہ میرے کوئی دشمن نہیں ہیں لیکن میں کچھ لوگوں کو پسند نہیں کرتا اور میں اس معاملے میں بالکل واضح ہوں جبکہ رشی کپور مجھ سے عمر میں بڑے ہیں اس کا ہر گز یہ مطلب نہیں کہ میں ان کی عزت کروں اگر وہ شخص میری اور میری فیملی کی عزت نہ کرے تو میں بھی ان کی عزت کرنے سے معذرت ہی کروں گا۔

سلمان خان کا کہنا تھا کہ انڈسٹری میں ایک دو فیملی ایسی بھی ہیں جہاں سے مجھے کبھی بھی عزت اور پیار نہیں ملا اور اسی وجہ سے میری فیملی کی جانب سے بھی انہیں گھر پر خیرمقدم نہیں کیا جاتا اور میں اس بات پر یقین رکھتا ہوں کہ اگر چاہے کوئی جونیئر ہو یا سینئر تو اسے کسی کی بے عزتی نہیں کرنی چاہئے اور خصوصاً اس وقت تو با لکل بھی نہیں.

جب آپ ان کے ساتھ کام کر رہے ہوں اور پھر بھی وہ شخص آپ کو بے وقوف اور بے عزت کرتا ہے تو یہ اچھی بات نہیں۔واضح رہے کہ سونم کپور کی شادی کی تقریب میں رشی کپور کی جانب سے سلمان کی بھابھی اور سہیل خان کی اہلیہ سے بدتمیزی کی گئی تھی جس کے بعد سلمان اور رشی کپور کے درمیان تنازع شدت اختیار کر گیا ہے۔

مزیدخبریں