ڈھاکہ :بنگلہ دیشی کرکٹر صابر رحمان ساتھی کھلاڑی کے ساتھ ڈریسنگ روم میں جسمانی طور پر الجھ پڑے اور مہدی حسن کو تھپڑ جڑ دیا۔
یہ بھی پڑھیں:نواز شریف کو وکیل مقرر کرنے کیلئے 19 جون تک کی مہلت
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق صابر رحمان اور مہدی حسن کے درمیان کسی بات پر بحث شروع ہوئی جس نے تلخ کلامی کی صورت اختیارکی اور پھر بات جھگڑے تک پہنچ گئی جس دوران صابر آپے سے باہر ہو گئے اور مہدی حسن کو تھپڑ رسید کر دیا تاہم ساتھی کھلاڑیوں نے مداخلت کرتے ہوئے بیچ بچاﺅکرایا۔
یہ بھی پڑھیں:اس بار وفاق میں مخلوط حکومت بنے گی، شرجیل میمن
رپورٹ کے مطابق اس وجہ سے ہی صابر رحمان کو افغانستان کیخلاف آخری ٹی 20 میچ میں شامل نہیں کیاگیا تھا اور اس میچ میں فتح کیساتھ افغانستان نے بنگلہ دیش کو تین میچوں کی سیریز میں وائٹ واش کیا۔
یہ بھی پڑھیں:موجودہ حلف نامہ نکاح نامہ سے زیادہ مشکل ہے،شیخ رشید
ٹیم منیجر خالد محمود نے اس واقعے کو رپورٹ میں شامل نہیں کیا تاہم بی سی بی حکام کو اس کی خبر مل چکی ہے جو صابر کیخلاف کارروائی کا حکم دے سکتے ہیں۔ خیال رہے کہ صابر رحمان رواں برس کے آغاز میں ایک مقامی میچ کے دوران تماشائی کو تھپڑ مارنے کے جرم میں ڈومیسٹک پابندی کی سزا بھی بھگت رہے ہیں۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں