کوئٹہ: بلوچستان کے نگران وزیراعلیٰ بلوچستان علاؤالدین مری کی 11 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا۔ گورنر ہاؤس بلوچستان میں حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی جس کے دوران گورنر محمد خان اچکزئی نے نگران کابینہ میں شامل تمام 11 اراکین سے حلف لیا۔
مزید پڑھیں: 'دہشت گردی لانیوالے کو ویلکم اور میرا نام ای سی ایل میں ڈالا جا رہا ہے'
حلف اٹھانے والوں میں عبدالسلام خان، منظور حسین، امام بخش، ملک عنایت کاسی فرزانہ بلوچ اور آغا عمر بنگلزئی شامل ہیں۔
نوید کلمتی، حافظ خلیل احمد، فیض اللہ کاکڑ، نصراللہ خلجی اور خرم شہزاد بھی حلف لینے والوں میں شامل ہیں۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں