اسلام آباد:نگراں وزیراعظم نے یقین دہانی کرادی ہے کہ عام انتخابات میں کوئی تاخیر نہیں ہوگی۔ذرائع کے مطابق نگران وزیر اعظم سے چیف الیکشن کمشنر نے ملاقات کی اوراس امر پر اتفاق کیا گیا کہ عام انتخابات میں کوئی تاخیر نہیں ہو گی ۔نگراں وزیراعظم ناصرالملک نے چیف الیکشن کمشنر کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی ۔
یہ بھی پڑھیں:نواز شریف کو وکیل مقرر کرنے کیلئے 19 جون تک کی مہلت
سندھ الیکشن کمیشن کے دفتر میں ہنگامہ آرائی کا معاملہ پر آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کی الیکشن کمیشن طلبی ہوئی اور سندھ الیکشن کمشنر یوسف خٹک کا سکیورٹی صورتحال پراظہاربرہمی کیا ۔سندھ الیکشن کمشنر یوسف خٹک نے پولیس اہلکاروں کے مطلوبہ تعداد میں نہ ہونے پر آئی جی کے سامنے احتجاج کیا ۔
یہ بھی پڑھیں:اس بار وفاق میں مخلوط حکومت بنے گی، شرجیل میمن
یوسف خٹک نے کہا کہ الیکشن کی آمد آمد ہے اور سکیورٹی کا یہ حال ہے،پولیس مطلوبہ تعداد میں یہاں موجود کیوں نہیں تھی،سندھ پولیس صوبے بھر میں الیکشن کمیشن دفاترکی سکیورٹی بڑھائے۔یوسف خٹک نے مزید کہا کہ دوبارہ ایسی صورتحال ہوئی تو سخت ترین ایکشن لیاجائےگا۔
یہ بھی پڑھیں:زینب قتل کیس، سپریم کورٹ نے ملزم عمران کی اپیل خارج کر دی
آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کی گذشتہ روز کی صورتحال پر معذرت اور کہا کہ الیکشن کمیشن اوردیگرانتخابی دفاترپرسکیورٹی بڑھارہے ہیں،پولیس اور الیکشن کمیشن ملکر انتظامات کوبہتربنائیں گے۔خیال رہے کہ گذشتہ روز تحریک انصاف کی خاتون کارکن نے الیکشن کمیشن میں توڑپھوڑکی تھی۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں