'دہشت گردی لانیوالے کو ویلکم اور میرا نام ای سی ایل میں ڈالا جا رہا ہے'

12:50 PM, 12 Jun, 2018

اسلام آباد: احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں سابق وزیراعظم نواز شریف نے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئین توڑنے والے اور ملک میں دہشت گردی لانے والے کو ویلکم کیا جارہا ہے اور جس نے پاکستان کو اندھیروں سے نکالا، اسے ایٹمی قوت بنایا، اس کا نام ای سی ایل میں ڈالا جا رہا ہے۔

خیال رہے کہ احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو اپنے خلاف نیب ریفرنسز کی پیروی کی غرض سے وکیل مقرر کرنے کے لیے 19 جون تک کی مہلت دے دی ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹیٹیوٹ میں خلاف ضابطہ بھرتیاں اور کروڑوں کے گھپلے

واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز، داماد  کیپٹن (ر) صفدر اور بیٹوں حسن اور حسین نواز کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لیے وزارت داخلہ کو ایک اور خط لکھا تھا جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ملزمان کے خلاف ٹرائل حتمی مراحل میں ہے اور فیصلے کے قانونی نتائج کے پیش نظر ملزمان کا بیرون ملک جانے کا خدشہ ہے۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں