زینب قتل کیس، سپریم کورٹ نے ملزم عمران کی اپیل خارج کر دی

11:48 AM, 12 Jun, 2018

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے بھی زینب قتل کیس کے مجرم عمران کی سزائے موت کے خلاف اپیل خارج کر دی۔ زینب قتل کیس کے مجرم عمران نے سپریم کورٹ میں اپنی سزائے موت کے خلاف اپیل دائر کی تھی۔

کیس کی سماعت جسٹس آصف سعید کھوسہ پر مشتمل بنچ نے کی۔ عدالت عظمیٰ نے دلائل سننے کے بعد مجرم کی سزائے موت کے خلاف اپیل خارج کر دی۔

 

مزید پڑھیں: عمران خان اور اہلیہ کی روضہ رسول ﷺ پر حاضری

واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ننھی زینب کے قاتل عمران کو سزائے موت سنائی تھی۔ مجرم نے فیصلے کے خلاف لاہور ہائی  کورٹ میں اپیل دائر کی تھی تاہم عدالت عالیہ نے اپیل خارج کر دی تھی جس کے بعد مجرم نے اپنا قانونی حق کا استعمال کرتے ہوئے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

ادھر زینب کے والد نے سپریم کورٹ کے  فیصلے کو انصاف کی فتح قرار دیا۔ زینب کے والد کا کہنا ہے ملزم عمران کے گھر والوں کی جانب سے انہیں ابھی بھی دھکمیاں دی جا رہی ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں