ریاض: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اہلیہ کے ہمراہ روضہ رسول ﷺ پر حاضری دی اور دعائیں مانگیں۔رمضان المبارک کی ستائیسویں شب کے موقع پر عمران خان نے مدینہ منورہ میں قیام کیا جہاں انہوں نے اہلیہ کے ہمراہ روضہ رسول ﷺ پر حاضری دی اور نوافل ادا کیے۔
چیئرمین تحریک انصاف نے مختلف دعائیں مانگیں اور وہ کل شام عمرہ کی ادائیگی کے لیے مکہ مکرمہ جائیں گے۔
پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی مدینہ منورہ میں پاکستانی کمیونٹی کے زیر اہتمام افطار پارٹی میں شرکت،
— PTI Saudi Arab (Official) (@PTIOfficialKSA) June 11, 2018
کپتان کے چاہنے والوں نے بھرپور استقبال کیا pic.twitter.com/tKdsTg68wM
عمران خان کی مدینہ منورہ پہنچنے اور وہاں مصروفیات کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جس میں انہیں اہلیہ کے ہمراہ بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں