بھارت میں گوشت کے زیادہ تر بڑے ایکسپورٹر ہندو ہیں، رپورٹ

10:24 AM, 12 Jun, 2018

نیو دہلی: بھارت میں گائے ذبح کرنے پر آئے روز مسلمان قتل و تشدد کا نشانہ بنتے ہیں جبکہ گوشت کی برآمد سے کروڑوں روپے کمانے والی کمپنیاں خود ہندو چلا رہے ہیں۔

کشمیر واچ ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق گوشت کے زیادہ تر بڑے ایکسپورٹر ہندو ہیں جنہوں نے گمراہ کن نام رکھے ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں: شام میں خانہ جنگی آئندہ سال تک ختم ہوجائے گی، بشار الاسد

بڑی کمپنیوں میں الکبیر پرائیوٹ لمیٹڈ، عربین ایکسپورٹر، النور اور اسٹینڈرڈ فروزن ہیں جو سب کی سب ہندوؤں کی ملکیت ہیں۔

بھارت سے ہر سال اٹھارہ لاکھ پچاس ہزار میٹرک ٹن گوشت دوسرے ممالک بھیجا جاتا ہے۔ ایک طرف ہندو اس کاروبار سے مال بنا رہے ہیں تو دوسری طرف گائے ذبح کرنے اور گوشت کھانے کے نام پر انتہا پسند بھارت میں مسلمانوں کی جانیں لے رہے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں