پرویز مشرف وطن واپس آتا ہے تو اسے جیل جانا چائیے، سراج الحق

01:09 AM, 12 Jun, 2018

پشاور:امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ اگر پرویز مشرف ملک واپس آتا ہے تو اسے جیل جانا چاہیئے،اگر مشرف کیلئے ریلیف ہے تو پھر جیلوں کے دروازے کھول دے جانے چاہیئے،قانون کی بالادستی ہونی چاہیئے .

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے پشاور میں کالج کی تقریب سے خطاب کرتےہوئے کہا کہ چودہ جون ایم ایم اے اپنی قوت کا مظاہرہ کرے گی،موسمی پرندوں نے اپنے ٹھکانے تبدیل کئے ہیں، جن لوگوں کا حساب ہونا تھاوہ ٹھکانے تبدیل کرکے خود کو بچانے میں لگے ہے۔

انھوں نے کہا کہ سیاسی اور معاشی طور پر کرپٹ لوگوں نے اداروں کو تباہ کردیامتحدہ مجلس عمل اب ملک کی مضبوط قوت بن کر ابھری ہے ،خیبر پختونخوا میں آئندہ حکومت متحدہ مجلس عمل کی ہوگی، جولائی کو ایک فلاحی ریاست قائم ہوگا۔

 اس بار الیکشن کمیشن کا امتحان ہے کہ وہ شفاف الیکشن کرائے،انہوں نے کہا کہ سیاسی اور معاشی طور پر کرپٹ لوگوں نے اداروں کو تباہ کردیااور اس وجہ سے ملکی سالمیت داو پر لگارکھی ہے اس کرپٹ ٹولے کو نہ قوم کے مفاد سے کام نہ ملکی سالمیت و بقاءسے ،انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں آئندہ حکومت متحدہ مجلس عمل کی ہوگی اب خیبرپختونخوا میں کسی اور کیلئے کوئی جگہ نہیں ،اور ہم انشاءاللہ حکومت میں آکر مسئلہ کشمیر حل کرینگے۔

انہوں نے کہا کہ ہم کون کونسے مسئلے کا ذکر کریں ،پانی کا بھی مسئلہ بھی گھبیر ہے عوام کو صاف پانی بھی نہیں مل رہا ،انہوں نے کہا کہ عوام ووٹ کے ذریعے کرپٹ سیاستدانوں کوگھروں میں بٹھائے اور ان کا ایسا احتساب کریں کہ پوری دنیا کیلئے ایک مثال بن جائے،انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں بدترین لوڈشیڈنگ جاری ہے ۔ لوگ تڑپ رہے ہیں ، سحری اور افطاری کے وقت روزہ داروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرناپڑتاہے ۔

مزیدخبریں