موجودہ حلف نامہ نکاح نامہ سے زیادہ مشکل ہے،شیخ رشید

12:12 AM, 12 Jun, 2018

راولپنڈی:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے جاری حلف نامے کی حمایت کرتا ہوں لیکن الیکشن کمشنر سے سے کہنا چاہتاہوں کہ موجودہ حلف نامہ نکاح نامہ سے زیادہ مشکل ہے  , اسے حل کرنے کے لئے کوئی بھی وکیل 2لاکھ روپے سے زیادہ فیس مانگے گا اور اس حلف نامہ پر پورا اترنے کے لئے آدھی اسمبلی خالی ہو جائے گی.

تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے روالپنڈی پریس کلب میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کا حلف نامہ نکاح نامہ سے زیادہ مشکل ہے ، اس کو حل کرنے کیلئے بھی وکیل دو لاکھ روپے فیس مانگے گا۔

انھوں نے کہا کہ اس قدر شدید گرمی انتخابات کا مناسب وقت نہیں ہے اگر انتخابات اس وقت کرانا ناگزیر ہے تو پولنگ کا وقت رات 12بجے تک کیا جانا چاہیے تاہم آج بروز منگل ڈھوک کھبہ سے انتخابی مہم کا باقائدہ آغاز کریں گے ۔

 انہوں نے چیف الیکشن کمیشن سے اپیل کی کہ یہ الیکشن کمیشن کا مناسب وقت نہیں ہے اسقدر شدید گرمی میں مائیں ،بہنیں، اور بزرگ کس طرح ووٹ پول کریں گے اگر انتخابات کرانا ضروری ہے تو پولنگ کا وقت بڑھا کر رات 12بجے  کریں تا کہ ٹرن آﺅٹ مناسب ہو  ، انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری حلف نامے کا حامی ہوں کسی بھی امیدوار کی دوہری شہریت ، مجرمانہ سرگرمیوں سے شفاف کردار، جائیداد، تعلیمی قابلیت جیسے بنیادی کوائف واضح ہونا ضروری ہے ۔

شیخ رشید نے کہا کہ الیکشن مہم کے دوران جس گھر میں جاتا ہوں مائیں بہنیں پانی کا مطالبہ کرتی ہیں راولپنڈی میں پانی کی قلت کے لئے گزشتہ حکومت نے کوئی اقدام نہیں کیا انہوں نے کہا کہ الیکشن جیتنے اور تحریک انصاف کے ساتھ حکومت بنانے کے بعد پہلا کام راولپنڈی کے لئے غازی بروتھا سے پانی کی ترسیل ہو گا ۔

انہوں نے کہا کہ صرف شیخ رشید وہ عوامی لیڈر ہے جو خود اپنی مہم چلاتا ہے اور خود کاغذات نامزدگی جمع کرواتا ہے دوسرے لیڈروں کی تو مہم بھی ورکر چلاتے ہیں اور کاغذات بھی وہی جمع کرواتے ہیں انہوں نے کہا کہ نواز شریف بے شرم ہے پانچ سال عوام سے جھوٹ بولتا رہا کئی ہزار میگا واٹ بجلی بنائی تھی تو کہاں گئی ۔

انہوں نے کہا کہ 26رمضان المبارک بروز منگل وارڈ 7ڈوھوک کھبہ سے باقائدہ انتخابی مہم کا آغاز کروں گا شیخ رشید نے نگران حکومت سے اپیل کی ہے کہ سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کے ا خراج کے لئے اقدامات کریں بیرون ملک پردیسی اور پاکستان میں ان کے خاندان بہت پریشان ہیں ۔

مزیدخبریں