فیصل آباد، 24 گھنٹوں کے دوران18مجرم اور اشتہاری گرفتار کئے گئے

11:04 PM, 12 Jun, 2017

نیوویب ڈیسک

فیصل آباد: فیصل آبادپولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیوں میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دورا ن18مجرم اور اشتہاری گرفتار کرلئے۔

ترجمان فیصل آباد پولیس انسپکٹر عامر وحید کے مطابق فیصل آبادپولیس نے ضلع بھر کے تھانوں کی حدود میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دورا ن جرائم پیشہ افراد کے خلاف کی گئی کارروائیوں میں 18مجرم اور اشتہاری گرفتار کرلئے ۔گرفتار کئے جانیوالوں میں سنگین مقدمات میں مطلوب مطلوب10اشتہاری مجرمان اور08 ٹارگٹ افینڈرز شامل ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور نمائش کرنے والوں کیخلاف کارروائیوں میں08 عددپسٹل، 01 عدد ریوالور  اور کاربین قبضہ میں لے کر متعلقہ افراد کے خلاف مقدمات درج کئے گئے ہیں۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں چرس8.250کلو گرام اور شراب195 لیٹربرآمد کرکے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرتے ہوئے ضابطہ کی کارروائی شروع کردی گئی ہے ۔

مزیدخبریں