انٹرنیشنل سول ایوی ایشن قطر کی ناکہ بندی کو غیر قانونی قرار دے، قطر ایئرویز

09:45 PM, 12 Jun, 2017

نیوویب ڈیسک

دوحہ: قطر کی سرکاری ایئرلائن کے سربراہ نے بین الاقوامی سول ایوی ایشن سے اپیل کی ہے کہ وہ سعودی عرب اور دیگر خلیجی ریاستوں کی طرف سے قطری ایئر ٹریفک پر لگائی جانے والی پابندیوں کو غیر قانونی قرار دے۔

امریکا کے سی این این ٹیلی وژن سے گفتگو کرتے ہوئے قطر ایئر لائنز کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر اکبر البکر کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کا ادارہ انٹرنیشنل سول ایوی ایشن اس معاملے میں اپنا کردار ادا کرے اور قطر کی ناکہ بندی کو غیر قانونی قرار دے۔

بکر کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ انٹرنیشنل سوی ایوی ایشن کے 1944 کے کنونشن کی خلاف ورزی ہے۔ تاہم متحدہ عرب امارات اور بحرین تو اس کنونشن پر دستخط کر چکے ہیں مگر سعودی عرب نے اب تک نہیں کیے۔

مزیدخبریں